پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے ڈربن میں کھیلا جارہا ہے جس کے لیے جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہاشم آملہ نے ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کی جبکہ اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔

ہینڈرکس نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 45 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

بابر اعظم نے 49 رنز بنائے، شعیب ملک 12 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ کپتان سرفراز احمد کی کھوئی فارم بحال نہ ہوسکی۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا، 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں گرین شرٹس کوئی بھی میچ نہیں جیت سکے تھے۔

ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سلیکشن پر کئی سوالات اٹھائے گئے تھے، چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کی سلیکشن کے حوالے سے بھی شدید تنقید کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY