قومی سالمیتی کمیٹی کی تین رکنی کمیٹی نے رابطوں کا آغاز کر دیا

0
878

حکومت کی قومی سالمیتی کمیٹی کے اجلاس میں قائم کردہ تین رکنی کمیٹی نے رابطوں کا آغاز کر دیا۔ حکومتی کمیٹی کی اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی رہنماؤں کو خطے کی حالیہ صورتحال پر اعتماد میں لیا۔

اسلام آباد میں حکومت کی قومی سالمیتی کمیٹی کے اجلاس میں قائم کردہ تین رکنی کمیٹی نے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر دفاع پرویز خٹک شریک ہوئے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے سید نوید قمر، سردار ایاز صادق، مولانا عبدالواسع اجلاس میں شریک ہوئے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور جی ڈی اے کے اور بی این پی کے آغا حسن بلوچ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی رہنماؤں کو خطے کی حالیہ صورتحال پر اعتماد میں لیا اور کل ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY