حسن روحانی جواد ظریف کا استعفی قبول نہیں کیا

0
874

ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا استعفی قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق انسٹاگرام پر ایک تصویر موجود ہے، جس میں روحانی اور ظریف ایک ساتھ کھڑے ہیں اور مسکرا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹویٹر پر بھی فارسی میں ایک ہیش ٹیگ گردش کر رہا ہے، جس کا معنی ہیں کہ ظریف تنہا نہیں ہیں۔ جواد ظریف نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ جواد ظریف 2013ء سے ایرانی وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے اور عالمی برادری کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والے ایران کے جوہری معاہدے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY