کرائسٹ چرچ حملے میں شہید باپ بیٹے نعیم رشیداورطلحہ کوسپردخاک کردیا گیا

0
736

کرائسٹ چرچ میں مساجد حملے شہید باپ بیٹے نعیم رشید اورطلحہ رشید کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کردی گئی، نوجوانوں نے قبائلی جنگی رقص’’ہکا‘‘پیش کرکے سانحے کے ہیرو نعیم رشید اور ان کے بیٹے کو خراج عقیدت پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ کرائسٹ چرچ کے ایک ہفتے بعد بھی فضا سوگوار ہے، شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین کا سلسلہ بھی جاری ہے ، حملے میں نمازیوں کوبچانے کی کوشش میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید نعیم رشید اوران کے بیٹے طلحہ رشید سمیت آٹھ پاکستانی شہدا کی نماز جنازہ اور تدفین کردی گئی۔

اس موقع پر نعیم راشد کی والدہ اور بھائی بھی موجود تھے، شہدا کی میت کو پاکستانی اور نیوزی لینڈ کے قومی پرچموں میں لپیٹا گیا تھا۔

مقامی نوجوانوں نے سانحے میں شہیدباپ بیٹےکوبہادری پرمنفرداندازمیں خراج عقیدت کیا ، نوجوانوں نےقبائلی جنگی رقص’’ہکا‘‘پیش کرکےخراج عقیدت پیش کیا، جنگی رقص ’’ہکا‘‘میں سینہ ٹھوک کرپاؤں زمین پرمارکردشمن کوللکاراجاتاہے۔

مازجنازہ اورتدفین میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر لوگ ایک دوسرے سے لپٹ کرروتے اوردلاسے دیتے رہے جبکہ مساجد میں دہشت گردی کے دیگر ستائیس شہدا کی بھی تدفین کردی گئیں ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY