پی آئی اے : کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پرغور

0
702

پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا، کراچی سے براہ راست لندن جانے والی پروازیں ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پہلے کراچی سے لندن کیلئے براہ راست ہفتہ بھر میں تین پروازیں آپریٹ کرتی تھیں، لوڈ کم اور اخراجات میں اضافے کی وجہ سے رواں ماہ کے دوسرے ہفتہ سے کراچی سے لندن جانے والی پروازیں ختم کردی جائیں گی،۔

صرف ہفتے میں لوڈ ہونے پر ایک پرواز کراچی سے لندن کیلئے آپریٹ کی جائیگی، پی آئی اے لندن کے لئے بوئینگ 777 طیارے آپریٹ کر تی ہے، مسافروں کی مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے طیارے کے ایندھن سمیت دیگر اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد کیلئے اپنی پروازوں میں مزید اضافہ کررہی ہے، قومی ائیرلائن سیالکوٹ سے براہ راست لندن کیلئے پرواز شروع کی جائیگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY