مصر نے ترک صدر ایردوآن کی جانب سے سابق مصری صدر محمد مرسی کے قتل کیے جانے سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ مصری وزیر خارجہ سامع شکری کے مطابق رجب طیب ایردوآن کا یہ الزام بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

ان کے بقول ترک صدر کا یہ بیان دہشت گرد تنظیم اخوان المسلمون سے ان کے قریبی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ سڑسٹھ سالہ مرسی پیر کے روز کمرہ عدالت میں بے ہوش ہونے کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

ایردوآن نے کہا تھا کہ مرسی کی موت طبعی نہیں تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY