افریقی یونین کے ایک اعلیٰ اہلکار نے امید ظاہر کی ہے کہ سوڈان میں قیام امن کی خاطر فوجی حکومت اور جمہوریت نواز مظاہرین کے مابین ایک ڈیل ہفتے کے دن تک طے پا سکتی ہے۔ محمد الحسن نے جمعے کے دن یہ بیان ایسے وقت پر دیا ہے، جب سوڈان میں فوجی حکومت نے کہا کہ بغاوت کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اس افریقی ملک میں عمر البشیر کو اقتدار سے الگ کرنے کے بعد فوجی نے عبوری حکومت قائم کی ہے لیکن اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اقتدار سول حکومت کے حوالے کیا جائے












