چیئرمین سینیٹ نے پرامن اجلاس کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا

0
595

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نے ریکوزیشن اجلاس کی کارروائی پرامن طریقے سے چلانے کیلئے اپوزیشن سے تعاون مانگ لیا ہے۔

دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ع چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق سے ملاقات ہوئی جس میں اجلاس کی کارروائی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راجا ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ پر واضح کیا ہے کہ اس معاملے پر اکیلے مشاورت یا فیصلہ نہیں کر سکتا، مشاورت تو تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مل کر کی جا سکتی ہے۔

ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالات جکا جواب دیتے ہوئے راجا ظفر الحق کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ ریکوزیشن اجلاس سے متعلق مشاورت کے لئے آئے تھے، میں نے کہا ہے اکیلے مشاورت نہیں کر سکتا، انھیں کہا ہے سب سے مل کر مشاورت کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY