ای وی ایم ناگزیر ہے ان انتخابات نے ثابت کر دیا: صدر مملکت

0
832

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ای وی ایم ہوتی تو میرا پیارا پاکستان اس بحران سے بچ جاتا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے لئے ہماری طویل جدوجہد کو یاد رکھیں، ای وی ایم میں کاغذی بیلٹ تھے جنہیں ہاتھ سے گنا جا سکتا تھا، لیکن اس میں ایک سادہ الیکٹرانک کیلکولیٹر، کاؤنٹر بھی تھا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جو ہر ووٹ ڈالنے کے لئے دبائے جانے والے بٹن کو ساتھ ساتھ گن سکتا تھا، ہر امیدوار کا رزلٹ پول ختم ہونے کے پانچ منٹ کے اندر دستیاب ہوتا اور پرنٹ بھی ہو جاتا، ہماری یہ تمام جدوجہد جس کے لئے ایوان صدر میں 50 سے زائد میٹنگیں ہوئیں ناکام کی گئیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY