پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے 3 ناموں پر غور شروع کردیا، مکی آرتھر کے انکار کے بعد آسٹریلیا کے جسٹسن لینگر مضبوط امیدوار بن گئے۔

مکی آرتھر کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی آفر رد کئے جانے کے بعد یہ باب بند ہوگیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ کون ہوگا؟، پی سی بی نے 3 نئے ناموں پر غور شروع کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جن نئے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ان میں آسٹریلیا کے جسٹن لینگر ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، ٹوبی ریڈ فورڈ کو ہائی پرفارمنس سینٹر کیلئے آفر کی گئی ہے جبکہ ای این پونٹ کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر پارٹ ٹائم کوچنگ کے خواہاں، ہم فل ٹائم کوچ رکھیں گے، نجم سیٹھی

رپورٹ کے مطابق تینوں کوچز سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی بات چیت جاری ہے، پی سی بی جلد قومی ٹیم کے نام کا اعلان کرے گا، کوچ کا نام فائنل ہونے کے بعد سپورٹنگ اسٹاف کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY