یہ فیک بُک کی دنیا ہے ایک چہرے پہ کئی نقاب چڑھے ہیں۔ لوگ بظاہر محبت کرنے والے اور پُرخلوص ہیں بلکہ کہنا یہ چاہئے کہ بنتے ہیں جبکہ اصلیت میں آپ کی خوش قسمتی سے، آپ کی قابلیت سے، آپ کی مقبولیت سے خائف ہیں اور کچھ لوگ آپ کے ان خواص کی وجہ سے آپ کو نقصان پہنچانے کے در پے بھی رہتے ہیں۔ اکثریت آپ کا اس لئے کچھ بگاڑ نہیں پاتی کیونکہ ان کا #داہ نہیں لگتا۔ باقی چغلی، بخیلی میں سب ایک دوسرے کے شانہ بشانہ چل رہے ہیں اور جو مزید ڈرپوک ہیں وہ اس حسد میں بھی بُخل سے کام لیتے ہیں۔ حسد کرنے میں نہیں دوسرے کو نقصان پہچانے میں۔ ویسے ہی آجکل شاعر، افسانہ نویس، فوٹوگرافر ،ٹریکر بننا فیشن میں ہے۔ جس کا کام چمکتا ہے اس کی روشنی دور تک پھیلتی ہے وہ اپنی شہرت کیلئے دوسروں کا محتاج نہیں ہے۔ میں پچھلے دس سال سے اس فیک بُک کی عادی ہوں پہلے چار سال میں بمشکل 100 دوست ہی بنا پائی کیونکہ ایک تو میں چنیدہ ہوں دوسرا سب دوست میرے کلاس فیلو، کولیگ اور رشتہ دار تھے لیکن 2014 اکتوبر میں ایک ادبی گروپ #مستنصر_حسین_تارڑ_ریڈرز_ورلڈ میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد میرے اس فیس بُک کو تو جیسے پر لگ گئے دھڑا دھڑ دوست بننے لگ گئے لیکن میرا محتاط ہونا ختم نہیں ہوا۔ اب بھی لگ بھگ 500 دوستوں میں سے سیلیبریٹیز کو نکال کر میں سب دوستوں کو ذاتی طور پر جانتی ہوں اگر زیادہ نہیں بھی جانتی تو کم ازکم ملاقات کا شرف ضرور حاصل ہے۔ کچھ میوچل دوست بھی ہیں اور وہ بھی بہت اچھے ہیں کچھ گندے انڈے ثابت ہوئے تھے انہیں پہلے ہی باہر کردیا تھا کچھ کو ہلاک میرا مطلب ہے بلاک بھی کرنا پڑا۔ اب آپ سے اور آپ کے میوچل دوستوں سے بھی درخواست ہے کہ دوبارہ فرینڈ ریکوئسٹ بھیجنے اور ان بلاک کرنے کی کوشش مت کریں۔
عین نوازش ہوگی۔
پلیز مزید چوّلیں نہ ماریں مجھے آپ کی اوقات پتا ہے۔ کیوں سرِ عام رُسواء ہونا چاہ رہے ہیں؟ آپ سب مجھے عزیز ہیں لیکن میرے پہلے دن کے دوست اور کچھ بہت قریبی ساتھی مجھے بہت زیادہ عزیز ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ میرے شروع کے ساتھی مجھے بہت عزیز ہیں۔ اس پوسٹ میں اپنے آپ کو خواہ مخواہ نتھی کرنے کے کوشش مت کریں۔ یہ کچھ مخصوص لوگوں کیلئے لکھا ہے امید ہے ان تک بات پہنچ جائے گی۔ کیونکہ
بات نکلے گی تو پھر، دُور تلک جائے گی













