قلات، تربت: کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 3 گرفتار

0
264

بلوچستان کے اضلاع قلات اور تربت میں سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر سمیت 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ایف سی کے مطابق قلات کے علاقے شیخری میں ایف سی اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کی ہے، اس دوران کالعدم تنظیم کے مقامی کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

ادھر تربت کے نواحی علاقے سامی میں بھی ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہے میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا ، گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY