کوہاٹ جیل میں 5دہشت گردوں کو پھانسی دیدی گئی

0
1077

فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 5دہشت گردوں کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق پھانسی پانے والوں میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بونیر میں تعلیمی ادارے کو تباہ کرنےمیں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد شوکت علی ولد عبدالجبار، عماد اللہ ولد عبدالواجد، صابر شاہ ولد احمد شاہ، خاندان ولد دوست محمد خان اور انورعلی ولد فضل غنی کوبھی پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پانچوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا

تختہ دار پر لٹکائے جانے والے دہشت گردوں اور ان کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

1۔ دہشت گرد شوکت علی ولد عبدالجبار کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا اہم کارندہ تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں کئی فوجی جوان جاں بحق و زخمی ہوئے۔

2۔ امداد اللہ ولد عبدالواجد بھی ٹی ٹی پی کا متحرک کارندہ تھا جو ضلع بونیر میں تعلیمی ادارے کی تباہی میں ملوث تھا، جبکہ اس نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی کئی حملے کیے جس میں متعدد فوجی اہلکار جاں بحق و زخمی ہوئے۔

3۔ دہشت گرد صابر شاہ ولد سید احمد شاہ بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال کارندہ اور مسلح افواج پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔

4۔ خاندان ولد دوست محمد خان ٹی ٹی پی کا اہم کارندہ تھا اور مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا۔

5۔ دہشت گرد انور علی ولد فضل غنی بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا فعال کارندہ اور مسلح افواج پر متعدد حملوں میں ملوث تھا جس کے نتیجے میں کئی فوجی جوان ہلاک ہوئے۔

پھانسی پانے والے تمام دہشت گردوں نے فوجی عدالتوں اور مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY