بلال اللہ شاہد آج دنیا میں جدھر دیکھو

0
887

رہے پیش نظر سیرت شہنشاہ مدینہ کی

یہی ہے اصل میں خدمت شہنشاہ مدینہ کی
تعالی اللہ بھی اس کا رسل و انبیا اس کے
ادا کرتا ہے جو سنت شہنشاہ مدینہ کی
رہائی آپ نے خود دی تھی جن کو فتح مکہ میں
انھی نے لوٹ لی دولت شہنشاہ مدینہ کی
پڑھو کس رنگ سے قرآن میں داور کی جانب سے
ہوئی ہے کس طرح مدحت شہنشاہ مدینہ کی
بھلا ہم جیسے دنیا کے طلبگاروں کو بھوکوں کو
سمجھ میں آئے کیا عظمت شہنشاہ مدینہ کی
بلال اللہ شاہد آج دنیا میں جدھر دیکھو
ہے زخمی ہر طرف امت شہنشاہ مدینہ کی

SHARE

LEAVE A REPLY