ایون فیلڈ ریفرنس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا جبکہ اس سے قبل کی اطلاعات میں کہا جارہا تھا کہ مریم نواز کو سہالہ ریسٹ ہاؤس اور نواز شریف کو اڈیالہ جیل بھیجا جائے گا۔
قانون کے مطابق دونوں مجرموں کا طبی معائینہ کیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لاہور کے ہوائی اڈے پر گرفتاری دینے کے بعد مجرم نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو ایک چھوٹے طیارے سے اسلام آباد ایر پورٹ پہنچایا گیا جہاں نیب کے حکام موجود تھے اور اس کے ارد گرد سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے اور اسی دوران احتساب عدالت کے جج بشیر نے نیب کی درخواست پر جیل بھیجنے کے وارنٹ جاری کر دیئے جس کے بعد جیل جانے کا عمل سہل ہو گیا
اسلام آباد ایرپورٹ سے دونوں باپ بیٹی کو جیل منتقل کیا گیا، نواز شریف کو اڈیالہ جیل اور مریم کو سہالہ ریسٹ ہاوس منتقل کیا گیا ہے جہاں انتہائی سخت سیکیورٹی ہے
خیال کیا جا رہا تھا کہ لاہور پہنچے پر نواز شریف گرفتاری دیتے ہوئے مزاحمت کریں گے لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور دونوں باپ بیٹی نے حکام کو گرفتاری دے دی
خیال ہے کہ ایرپورٹ سے انکو اڈیالہ جیل کے سامنے بارانی کالج میں ہیلی پیڈ بنایا گیا ہے جہاں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل لے جایا جا رہا ہے
اس سے پہلے لاہور میں امیگریشن حکام نے دونوں کےپاسپورٹ قبضے میں لے کر نیب حکام کے سپرد کر دیٗے تھے
اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ دونوں کا طبی معاٗینہ کرے گا اور جج محمد بشیر کو بھی اڈیالہ جیل ہی پہنچا دیا گیا ہے جو ریمانڈ کے کاغزات پر دستخط کروائیں گے













