ملائيشيا: نجيب رزاق سے تحويل ميں ليے گئے اثاثوں کی ماليت 273 ملين ڈالر

0
1051

ملائيشيا کےسابق وزير اعظم نجيب رزاق کے اب تک تحويل ميں ليے گئے اثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے۔

تجارتی جرائم کے وفاقی تحقيقاتی ادارے کے سربراہ امر سنگھ نے بدھ کو بتايا کہ ملکی تاريخ ميں آج تک اس سے زيادہ ماليت کی اشياء تحويل ميں نہيں لی گئيں۔ پوليس نے بارہ ہزار سے زائد زيوارت، 423 مہنگی گھڑياں، 234 چشمے اور 567 ہينڈ بيگز اپنی تحويل ميں ليے ہيں۔

ملائيشيا کے نئے وزير اعظم مہاتير محمد نے ذمہ دارياں سنبھالتے ہی رزاق کے خلاف کرپشن کيس پر دوبارہ کارروائی کا حکم دے ديا تھا۔ نجيب رزاق پر رياستی رقوم سے ساڑھے چار بلين ڈالر کی ہيرا پھيری کا الزام ہے، جسے وہ مسترد کرتے ہيں۔

SHARE

LEAVE A REPLY