ریڈیو پاکستان کے تقریباً چودہ سو پنشنرز حق پنشن سے محروم!

0
1464

(ملک اسلم اعوان نمائندہ عالمی اخبار اسلام آباد پاکستان)

ریڈیو پاکستان کے پنشرز کو اقساط میں پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں بیواؤں اور ستر ہزار تک پنشن حاصل کرنے والوں کو ماہ فروری کی پنشن 27 مارچ کو ادا کی گئی۔ جبکہ ستر ہزار سے زائد پنشن حاصل کرنے والے ابھی تک حصول پنشن سے محروم ہیں۔ ان پنشرز میں کثیر تعداد سینٹر سٹیزن کی ہے۔انہیں اس جرم ضعیفی کی سزا کب تک دی جائے گی۔

مہذب معاشروں میں سنیر سیٹیزن زندگی کے ہر شعبے میں فوقیت دی جاتی ہے جبکہ ہمارے معاشرے میں ارباب اختیار کی چشم پوشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ شروع ہوا چاہتا ہے اور ماہ اپریل کا آغاز ہو رہا ہے اور پنشنرز فروری کی پنشن کے منتظر ہیں۔ وزیراعظم پاکستان سمیت کوئی ایسا مقتدر ادارہ اس صورت حال کا نوٹس لینے کیلئے جسارت نہیں کر ریا۔ خدارا معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئےفوری طور پر پنشن کی ادائیگی کا اہتمام کیا جائے اور ماہ مارچ/اپریل کی پنشن عید الفطر سے قبل ادا کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY